راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ وارث خان پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 06قمار باز گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد کرکے ا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے تاش پر جواء کھیلنے والے 06قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں احتشام ،محمد عدیل ،اللہ رکھا ،شہاب،عدنان گل اورسیف شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم02ہزار 300روپے اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدرراول کا کہناتھاکہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اورجرائم کی جڑ ہے ،قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔