آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر شین وارن موٹرسائیکل سے گرکر زخمی ہوگئے ہیں۔
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلیا لیگ اسپنر شین وارن موٹرسائیکل سے گر کرزخمی ہوگئے۔ آسٹریلوی میڈیا کےمطابق سڈنی میں شین وارن اپنا پاوں اور کولہا چیک کروانےکے لیے موٹرسائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سلپ ہوگئی اور وہ پندرہ منٹ تک سلائیڈ کرتے رہے۔
شین وارن کا کہنا ہےکہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور درد بھی بہت محسوس کررہا ہوں جبکہ اس حادثے میں ان کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ تھا جو محفوظ رہا ہے۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں ان کا پاوں بھی ٹوٹتے ٹوٹتے رہ گیا ہے جبکہ اس سے قبل سال 2019 میں انہیں تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر ایک سال کی پابندی کا بھی سامنا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ شین وارن ایشز سیریز میں کمںٹرہ کے لیے موجود ہوں گے جبکہ 8 دسمبر سے گابا یا برسبن کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ شین وارن آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر ہیں جو 145 ٹیسٹ میچز، 194 ون ڈے میچز اور 73 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
علاوہ ازیں شین وارن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 708 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ون ڈے میں 293 اور ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
یاد رہے کہ شین وارن نے 2 جنوری 1992 میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔