جہلم میں رائفل شوٹنگ مقابلے جاری، پاک آرمی نے تین مقابلے جیت لئے

جہلم: (سپورٹس ڈیسک) جہلم میں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلے جاری ہیں، اب تک پاک آرمی نے تین مقابلے جیت لئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے 24 نومبر سے شروع ہوئے اور 30 نومبر تک جاری رہیں گے جبکہ مقابلوں کی احتتامی تقریب دو دسمبر کو ہو گی، رائفل شوٹنگ مقابلے کے تحت انٹرا آرمی کیٹگری مقابلوں میں ملتان کور نے پہلی اور منگلا کور کی دوسری پوزیشن آئی، اسی طرح سول کیٹیگری میں پنجاب رینجرز نے پہلی، گلگت بلتستان سکاؤٹس کی دوسری پوزیشن آئی۔

انٹر سروسز مقابلوں میں پاک آرمی نے 3 مقابلے جیت لیے ہیں، مقابلوں میں مجموعی طور پر 2500 رائفلرز حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں