فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد کے سلسلے میں پہلا آپریشن کرتے ہوئے غیر سٹیمپ شدہ چینی کا اسٹاک ضبط کرلیا۔
حیدرآباد (کامرس ڈیسک) ایف بی آر نے حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 172 غیر سٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کر لئے، ایف بی آر کی ٹیم نے ٹاور مارکیٹ حیدر آباد میں 12 چینی کے گوداموں پر چھاپہ مارا۔
چیمبر شوگر ملز کے 172 چینی کے تھیلے گلزار اینڈ کمپنی کی کاروباری حدود میں رکھے گئے تھے، جنہیں سیلز ٹیکس رولز کی خلاف ورزی پر ضبط کرلیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی میں واقع شوگر ڈیلرز کی کاروباری حدود میں بھی آپریشنز کئے گئے۔
ایف بی آر کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں چینی کے تمام تھیلوں پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے تحت ٹیکس سٹیمپس چسپاں تھے۔
چئیرمین ایف بی آر نے ڈاکٹر عبدالرحمان کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم کی تعریف کی اور اسکواڈ کے لئے خصوصی نقد انعام کا اعلان بھی کی۔