کورونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ، امریکا میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنا شروع

لاہور: (کامرس ڈیسک) کورونا کے نئے خطرناک ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد امریکا میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنا شروع ہوگئیں۔ قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کورون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ امریکا اور یورپ سمیت کئی ممالک میں وائرس سے متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے۔ اومی کورون کے کیس رپورٹ ہوتے ہی امریکی خام تیل کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی آگئی، قیمتیں ایک دن میں 10 فیصد کم ہو کر فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ قیمتیں مزید کم ہونے کا بھی امکان ہے۔

دوسری طرف پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں ساتویں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی آئے گی ؟ پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے وقت ہمیشہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کو جواز بنایا گیا۔

ماہرین کے مطابق حکومت پاکستان کے لئے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانا مشکل ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق محصولات بڑھانے کے لیے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں