44

وزیراعظم عمران خان واقعی اندھیرے میں ہیں، عامر لیاقت

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اس وقت بہت ساری باتوں میں اندھیرے میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واقعی اندھیرے میں ہیں۔
ابھی بہت سی باتوں میں وہ اندھیرے میں ہیں، جلد ہی کسی فلم کی طرح ان کی پٹیاں کھلیں گی اور وہ روشنی میں آئیں گے اور کہیں گے میری آنکھیں آ گئیں ، اب میں دیکھ سکتا ہوں۔

عامر لیاقت کے اس بیان پر سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ایک عرصہ وزیراعظم کے ساتھ گزارا ہے، آپ کو کیا لگتا ہے کتنا عرصہ لگے گا ان کو اندھیرے سے نکلنے کے لیے ؟ جس پر عامر لیاقت حسین نے معروف پاکستانی کرکٹرز سلیم جعفر اور منصور اختر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ان کے ساتھ خوش ہٰیں، ہم کیا کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں