شعیب اور ثانیہ کے ساتھ عائشہ عمر کی موجودگی پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

لاہور(شوبز ڈیسک) قومی ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔ویڈیو میں ایک جگہ ثانیہ اور شعیب کے ساتھ اداکارہ عائشہ عمر موجود ہیں جو دونوں کے ہمراہ تصاویر بنوارہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب کی گود میں موجود اذہان فوٹو شوٹ کے دوران اپنی والدہ ثانیہ کے منہ پر ہاتھ مارتے ہیں جب کہ ساتھ ہی عائشہ عمر بھی کھڑی ہیں جس کا موقع سوشل میڈیا صارفین نے خوب اٹھایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اذہان یہ تھپڑ عائشہ عمر کو مارنا چاہتا تھا مگر لگ ثانیہ مرزا کو لگ گیا۔ایک صارف نے سوال کیا کہ یہاں عائشہ کا کیا کام ہی ایک اور صارف نے کہا کہ عائشہ بلا وجہ فیملی فوٹو میں فِٹ ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک کا عائشہ عمر کے ہمراہ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر صارفین نے تنقید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں