ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار وکی کوشل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ان کے مداح ناراض نظر آ رہے ہیں۔2018 کی بھارتی فلم راضی میں پاکستانی فوجی آفیسر کا کردار ادا کرنے والے اداکار وکی کوشل کے سوشل میڈیا پر نئی تصویر اپلوڈ کرنے پر مداح ان سے ناراض ہو گئے ہیں۔وکی کوشل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا زمین پر ان کی پسندیدہ ترین جگہ۔
اس تصویر میں اداکار کیمرے کے ساتھ کسی شوٹ پر نظر آ رہے ہیں، وکی کوشل کی یہ تصویر دیکھ کر مداح تذبذب اور برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔جہاں وکی کوشل کے مداحوں کی امیدوں کے مطابق انہیں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہونا چاہیے تھا وہیں ان کا پسندیدہ اداکار شوٹنگ میں مصروف ہے۔وکی کوشل کی اس تصویر پر مداح ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ شادی کا اب اعلان کر دیں، انتظار کرنا انہیں اچھا نہیں لگ رہا۔