پاکستان سے نمک میں چھپا کر اسمگل کی گئی ڈیڑھ ٹن ہیروئن نیدرلینڈ میں

روٹرڈیم (حالات نیوز) پاکستان سے نمک میں چھپا کر اسمگل کی گئی ڈیڑھ ٹن ہیروئن نیدرلینڈ میں پکڑلی گئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی ملک ںیدر لینڈ میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ ڈچ حکام کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روٹر ڈیم شہر سے ڈیڑھ ہزار کلو سے زائد ہیروئن ضبط کرلی گئی ہے، جو پاکستان سے نمک میں چھپا کر اسمگل کی گئی تھی۔
نیدرلینڈ کے شہر روٹر ڈیم کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی یہ مقدار کسٹمز اہلکاروں نے پاکستان سے آنے والے نمک کے کنٹینرز سے برا?مد کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ضبط شدہ منشیات کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ یورو (8 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ سے زائد) بنتی ہے۔
برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی جاری کردہ معلومات کے مطابق ڈچ حکام نے اس کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا، جن میں سے 3 کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کیلئے ڈچ حکام نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ کیس کی مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں 56 کلو ہیروئن اسمگلنگ کیس میں دو مجرمان راحت مجید اور فیصل کو سزائے موت دس دس لاکھ روپے جرمانہ سزا سنا دی گئی ہے۔3 ملزمان تسخیر،شیباز اور شاہد کو بری کر دیا گیا،اینٹی نارکوٹکس فورس نے پانچوں کو اسلام ا?باد ائیرپورٹ کارگو سے گرفتار کیا تھا،منشیات بیرون ملک اسمگل کی جارہی تھی۔ منگل کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے فیصلہ سنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں