زرمبادلہ کےذخائر کا حجم گذشتہ ہفتے 22.773 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) زرمبادلہ کےذخائر کا حجم گذشتہ ہفتے 22.773 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 نومبر 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 22.773 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.25 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.51 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 23.55 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.94 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.60 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں