عزت دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے اس لیئے وہ مجھ سے حسد کرنے کی بجائے اپنے کام کی طرف توجہ دیں‘ظہیرلوہار
کھڈیاں خاص(شوبز ڈیسک) ’’تیرے نال پیارہوگیا‘‘ فیم گلوکارظہیرلوہارکا نیا میوزک ویڈیو’’شکوے‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روزظہیرلوہار ریکارڈزکے آفیشل چینل ودیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاگیاہے۔اس گانے کامیوزک یاسرعلی نے ترتیب دیاہے اس کی شاعری اور ویڈیوڈائریکشن شاہد قصوری کی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر ارشادمغل ہیں۔
ایک ملاقات کے دوران ظہیر لوہارنے بتایاکہ جب سے ان کا گانا’’تیری نال پیار ہوگیا‘‘ سپرہٹ ہواہے ان کے پرستار ان سے اورزیادہ پیار کرنے لگے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ان کا ہر گانا ذبان ذدعام ہوتاہے اور سراہاجاتاہے۔ایک سوال کے جواب میں ظہیرلوہار نے کہاکہ ان کے گانے’’تیرے نال پیارہوگیا‘‘ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت ان کے مخالفین کو ہضم نہیں ہوپارہی مگر میں ان سے صرف اتنا ہی کہوں گاکہ عزت دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے جو جسے چاہے اور جتنی چاہے عزت سے نوازدے اس لیئے وہ مجھ سے حسد کرنے کی بجائے اپنے کام کی طرف توجہ دیں تو شائدمجھ سے اچھا بھی کرسکتے ہیں۔
ظہیر لوہار نے مذید کہاکہ ان کا حالیہ ریلیز ہونے والاگانا’’شکوے‘‘ بھی تیزی سے سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپلیکیشنز پر تیزی سے وائرل ہورہاہے انہیں یقین ہے کہ یہ بھی کامیابی کی منازل طے کرے گا۔