سجل علی کی سری لنکن بہن سے ملیے

کراچی(شوبز ڈیسک) ہمایوں سعید اور آئی ایس پی آرکا کیڈٹ کالج ڈرامہ ‘صنف آہن’ پریمیئر کے لیے تیار ہے لیکن شائقین زیادہ دلچسپی اس بات میں دکھا رہے ہیں کہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔

صنف آہن کا شمار سال 2021 کے ان ڈرامہ سیریلزمیں کیا جاسکتا ہے جس کیلئے شاقین بےصبری سے انتظارکررہے ہیں۔
مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی ، میرب علی،رمشا خان اور عثمان مختار کے علاوہ سری لنکا سے یحالی تاشیا شامل ہیں۔ آغازمیں پروڈیوسر کی طرف سے اس پراجیکٹ میں یحالی کو شامل کیے جانے کی خبروں پر ردعمل سامنے نہیں آیا تھا تاہم ڈرامے کاپہلا ٹیزرریلیز ہونے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی۔
A post shared by Yehali Tashiya Kalidasa (@_tashi_kalidasa_)
نشرکے جانے سے قبل ہی ٹاپ کلاس کاسٹ کی وجہ سے یہ ڈرامہ سرخیوں کی زدمیں رہا لیکن سب سے اہم بات پاکستان میں پہلی بارکام کرنے والی یحالی کی اپنی ساتھیوں کے ساتھ گہری دوستی ہے۔
ڈرامے کی لکھاری عمیرہ احمد کی جانب سے شیئرکیے جانے والے ایک ٹیزرکے مطابق یحالی ڈرامہ میں نتھمی پریرا نامی کیڈٹ کا کردار ادا کررہی ہیں جسے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ‘ یونیفارم پر دو پرچم اوردو ممالک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز’ حاصل ہوگا۔
اس سے قبل بھی یحالی اور دیگرکاسٹ کی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں لیکن تازہ ترین تصاویرسے اندازہ ہوتا ہے کہ سجل علی اور سری لنکن اداکارہ کی دوستی بہت گہری ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Yehali Tashiya Kalidasa (@_tashi_kalidasa_)
انسٹاگرام پر سجل کے ساتھ بےتکلفانہ اوردلکش تصاویر شیئرکرنے والی یحالی نے کیپشن میں اداکارہ کو اپنی بہن قراردیا۔
امکان ہے کہ صنف آہن آئی ایس پی آر کی گزشتہ پروڈکشن ‘عہدوفا’ کا ‘ویمن ورژن’ ثابت ہوگا۔
صنف آہن کو سکس سگما کے بینرتلے ہمایوں سعید اوران کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں نے پروڈیوس کیا ہے جس میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی معاونت بھی شامل ہے۔
سجل ، یمنیٰ ، سائرہ اوررکبریٰ کو کسی ہیروکی ضرورت نہیں
صنف آہن کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔ ڈرامے کے ٹیزرمیں تمام اداکاراوں کے پس منظراور پھرپاک فوج میں شمولیت کے بعد کے مناظردکھائے گئے ہیں جس میں انہیں فوجی تربیت لینے سمیت ہتھیارچلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں