مریم نواز کا دوہرا معیار، الیکشن کمیشن کا ایک فیصلہ فکس میچ اور دوسرا…..؟

لاہور (ا ±بیورو رپورٹ2021) مریم نواز نے دوہرا معیار اپنے ہوئے الیکشن کمیشن کے ایک فیصلے کو فکس میچ اور دوسرے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگی رہنما پرویز رشید کو نا اہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر فکس میچ قرار دیا تھا، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کرے ہوئے پرویز رشید کو سینٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مریم نواز نے فیصلے کو فکس میچ قرار دیا تھا۔ اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں مریم نواز نے این اے 75 کے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘’الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، لیکن ری پولنگ سے بڑے سوالات بھی باقی ہیں کہ یہ سازش کہا تیار ہوئی؟“۔

مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے جمعرات مورخہ 26 فروری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ”چیف سیکرٹری، آئی جی، کمشنر اور دیگر سرکاری اہلکار کس کا حکم سن رہے تھے؟ منصفانہ انتخابات کے لیے ان سب کو کٹہرے میں لانا اور سازش کی کڑیاں کھولنا لازمی ہے۔“ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں این اے 75 کے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ن لیگ نے بھی این اے 75 میں ضمنی انتخابات دوبارہ کروانے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے 20 پولنگ اسٹیشن پر انتخابات دوبارہ کروانے کا کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں