راولپنڈی ،عدالتوں نے منشیات کی2 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو مجموعی طور پر9 سال 12 ماہ قید ،45ہزار ر وپے جرمانے کی سزائیں سنادیں

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس کی موثرپولیسنگ،معزز عدالتوں نے منشیات کی2 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو مجموعی طور پر9 سال 12 ماہ قید اور45ہزار ر وپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج مسعود اختر کیانی ASJنے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم معین خان کو5سال06ماہ قید اور25ہزار ر وپے جرمانے کی سزاسنادی،مجرم معین خان کو وارث خان پولیس نے نومبر 2019میں 2140 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتارکیا تھا،جبکہ معزز عدالت کے جج مظفر نواز ملک ASJ نے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم امجد محمود کو 4سال06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سز اسنادی،مجرم امجد محمود کو وارث خان پولیس نے اگست 2021میں 1300 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتارکیا تھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا ئیںسنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں