راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا ڈیزائن، ٹیکنیکل امور کا کامیاب مشاہدہ کیا گیا۔
ڈی جی ایس پی ڈٰ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا، کمانڈر آ رمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ سمیت سائنسدان اور انجینئرز اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل پلانز اینڈ سٹرٹیجک ڈویژن نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو انکی تکنیکی مہارت ،عز م اور لگن پر مبارک باد بھی دی۔صدر مملکت ،وزیر اعظم پاکستان ،چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر سائنسدان اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے ۔