ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : پاک بھارت مقابلے نے ویورشپ کے تمام ریکارڈز توڑ دیے

پاک بھارت ٹاکرا 16 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے دیکھا : آئی سی سی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ نے ویور شپ کی نئی تاریخ رقم کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کی ویورشپ نئی بلندیوں تک پہنچ گئی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے ٹاکرے میں جہاں پاکستان نے پہلی بار کسی ورلڈکپ مقابلے میں بھارت کو 10 وکٹ سے تاریخی شکست دی وہیں اس میچ نے وویورشپ کے لحاظ سے بھی ریکارڈ قائم کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا 200 ممالک میں نشر کیا گیا اور اس میچ کی لائیو کوریج 10 ہزار گھنٹے ہوئی اور اس میچ کو 167 ملین یعنی 16 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھے جانیوالے ٹی ٹونٹی میچ کا اعزاز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سیمی فائنل کو حاصل تھا جس کو 136 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔ واضح رہے بھارت کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی نے روہت شرما، کے ایل راہل اور ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرکے بھارت کی کمر توڑ دی تھی جس کے بعد 152 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا تھا جس میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں