سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ ڈبل سینچری اسکور کریں گے، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ ڈبل سینچری اسکور کریں گی، تحریک انصاف کے امیدوار کو مطلوبہ تعداد سے درجنوں زائد ووٹ ملنے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے شور مچانے کے باوجود تحریک انصاف کے حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں فتح حاصل کریں گے۔
سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ کی نشست کے الیکشن پر ووٹوں کی ڈبل سینچری اسکور کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی قومی اسمبلی نشستوں کی تعداد 176 ہے، یوں اگر حفیظ شیخ ووٹوں کی ڈبل سینچری اسکور کرتے ہیں، یعنی انہیں 200 یا اس سے زائد ووٹ ملتے ہیں، تو یہ حکومتی نشستوں کے مقابلے میں درجنوں زائد ووٹ ہوں گے۔
دوسری جانب ایک اور سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی ایک مہرے کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، ان کا نہ جیتنا کوئی عجوبہ نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکثریتی جماعتیں ہیں لیکن پھر بھی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے مولانا کے پیچھے منہ بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔
سینئر صحافیa کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوانے کیلئے بوریوںa کے منہ کھول دیے گئے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ تو 3 مارچ کو ہی ہوگا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم کو خدشہ ہے کہ انہیں سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے کچھ لوگ ووٹ نہیں دیں گے، یوسف رضا گیلانی نے اپنے کزن سے اس بات کا اظہار کیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد 3 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جا چکا۔
سینیٹ الیکشن میں 3 بڑی سیاسی جماعتوں، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ صوبوں میں تینوں جماعتوں کی پوزیشن دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ تحریک انصاف 3 مارچ کے الیکشن کے نتیجے میں ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، جبکہ پیپلز پارٹی دوسری اور ن لیگ تیسری بڑی جماعت ہوگی۔ سینیٹ الیکشن کے دوران سب سے اہم مقابلہ تحریک انصاف کے حفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے درمیان ہوگا۔
اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو شکست دے کر اپ سیٹ کریں گے، کئی حکومتی اراکین اسمبلی بھی اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے دعوے بے بنیاد ہیں، سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ہی فتح ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں