لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ ،مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب و سندھ کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھرپور سپورٹ کریں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام چیمبرز کی ایک روزہ کانفرنس منعقد کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے لاہور چیمبر کا کردار قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں چارٹر آف اکانومی سائن کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی اور افراط زر جیسے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔
ملاقات میں صنعت و تجارت اور معیشت سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں