سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی ڈپارٹمنٹل کمیٹی برائے اسپورٹس ویئر/بیگز کا اجلاس ایس سی سی آئی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔
چیئرمین کمیٹی عمیر میر اور دیگر اراکین نے میٹریل ٹیسٹنگ لیب کے قیام اور اس کے فوائد پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآںصنعت میں خام مال کی درآمدات اور قیمتوں سے متعلق خدشات پر بات چیت کی گئی۔شرکاء نے سیالکوٹ کی ایکسپورٹ انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے اپنے تجربے کے مطابق اپنی تجاویز اورآراءبھی شیئر کیں۔