ماسکو۔(انٹرنیشنل ڈیسک) :روس میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نیتجے میں ایک کان کن ہلاک ،43 زخمی اور 49 پھنس گئے ہیں۔
روسی خبررساں ادارے نے وزارت برائے ہنگامی اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو کیمیروو کے علاقے میں کوئلے کی کان میں دھواں بھرنے کی باعث پیش آیا جس کے نیتجے میں ایک کان کن ہلاک، 43 زخمی اور 49 دیگر پھنس گئے ، حادثے کے وقت کان میں 285 افراد موجود تھے جن میں سے 236 افراد کو نکال لیا گیا ہےاور49 کان کن ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ نکالے گئے 236 افراد میں سے 43 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق اوردو افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال متنقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیم فوجی مائن ریسکیو فورس کے تقریباً 11 یونٹ اس مقام پر کام کر رہے ہیں اور مزید سات یونٹ پہنچنے والے ہیں۔ ایک سینیٹری ایوی ایشن ہیلی کاپٹر جس میں ایمرجنسی میڈیسن سنٹر سے طبی عملے پر مشتمل افراد کو جائےحادثےپر روانہ کردیا گیا ہے۔