ہنوئی(انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں بڑے پیمانے پرافریقی سوائن فیور کی وبا پھیل گئی ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے نے ویتنامی حکومت کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں افریقی سوائن فیور کی وبا بڑے پیمانے پر پھیل رہی ہے اور اس سے مقامی کاشتکاری کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں برس سوائن فلو کی وبا ملک کے 63شہروں سمیت 2,275 علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوائن فیور کا پھیلاو روکنے کے لیے اس سال 230,000 سوروں کو مار کر تلف کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ افریقی سوائن بخار انسانوں کے لیے بے ضرر ہے لیکن اکثر خنزیروں کے لیے مہلک ہوتا ہے ،یورپ اور ایشیا میں پھیلنے سے پہلے اس کی ابتدا افریقا میں ہوئی اور اس بیماری کی وجہ سے لاکھوں سور ہلاک ہوگئے تھے ۔