لندن:(بیورو+ایجنسیاں) انگلش چینل میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس سے درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تارکین وطن ربڑ کی چھوٹی کشتی میں برطانیہ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ فرانسیسی ساحل کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا۔
جائے حادثہ سے 24لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جبکہ ریسکیو اہلکار 26افراد کو زندہ بچانے میں کامیاب رہے جبکہ کشتی میں متعدد خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔