بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

امام الحق کی واپسی……………

چٹا گانگ (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعے سے چٹا گانگ میں کھیل جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم نے تیاریاں کر رکھی ہیں اور آج ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔

قومی ٹیم کے بارہ رکنی سکواڈ میں امام الحق ، نعمان علی ، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی ،بابراعظم، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف ، فواد عالم ،حسن علی شامل ہیں ۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچوں کی تیاریاں کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا ہے ، انفرادی سے زیادہ ٹیم ورک کامیابیوں کی وجہ بنا ہے ، بنگلہ دیش کی ہوم کنڈیشنز کو سمجھنا ہو ضروری ہو گا اور میزبان ٹیم کمزور نہیں ہے ، ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں