ڈی ایس ریلوے لاہور کی ہدایت پر ٹرینوں میں چھاپے

ڈویژنل اسپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف کی خصوصی ہدایت پر دوسرے روز بھی کمرشل ٹیم نے ٹرینوں میں اچانک چھاپے مارے۔

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سے رات ساڑھے 12 بجے چلنے والی ریل کار میں گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پر خصوصی چھاپہ مارا گیا ہے، چھاپوں کے دوران 59 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 41 ہزار 410 روپے وصول کئے گئے۔
دورانِ چیکنگ 7 بغیر ٹکٹ مسافر کے خلاف ریلوے ریونیو ریکوری پولیس میمو بھی جاری کی گئیں، ٹرینوں میں ڈائننگ کار کی چیکنگ سمیت جینیٹوریئل سروسز بھی چیک کی گئیں۔
اس طرح کراچی سے لاہور آکر پشاور جانے اور پشاور سے لاہور آکر کراچی جانے والی خیبر میل میں بھی اچانک چھاپے مارے گئے، مختلف چھاپوں کے دوران 59 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 26 ہزار 900 روپے کرایہ، 14 ہزار 510 روپے بطور جرمانہ جبکہ مجموعی طور پر 41 ہزار 410 روپے وصول کیے گئے جو کہ سرکاری خزانے میں جمع کروادیئے گئے۔
چھاپوں کے دوران 7 بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف ریلوے ریونیو ریکوری پولیس میمو بھی جاری کی گئیں، اس کے علاوہ ٹرینوں میں ڈائننگ کارز کی سروس اور خوردونوش کی اشیاء کا معیار بھی چیک کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ٹرینوں میں جینیٹوریئل سروسز بھی چیک کی گئیں اور موقع پر صفائی ستھرائی سے متعلق واننگ بھی دی گئی، بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کاروائی پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی کیلئے کریک ڈاوٴن جاری رکھیں گے اور ٹرینوں میں صرف ریلوے سے منظور شدہ برانڈز کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں