ریت، بجری، اینٹوں اور سریئے سمیت تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

فیصل آباد: (کامرس ڈیسک) فیصل آباد میں ریت، بجری، اینٹوں اور سریئے سمیت دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں جس سے عام آدمی کیلئے مکان تعمیر کرنا بھی ناممکن بن گیا ہے۔

یت، بجری، سیمنٹ، اینٹوں، اور سرئیے سمیت دیگر بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، اینٹوں کی قیمت 8 ہزار سے بڑھ کر12 ہزار روپے فی ہزار اینٹ جبکہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 470 سے بڑھ کر 770 روپے تک جا پہنچی ہے، اسی طرح ریت، بجری، سرئیے اور دیگر بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے زیر تعمیر مکانوں کے مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے مکانوں کی تعمیر اور مرمت کا کام کروانے سے بھی شہری گریز کرنے لگے ہیں جبکہ مکانوں کا تعمیراتی کام رکنے سے مزدوری کرنے والا عملہ بھی روزگار سے محروم ہوگیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے بلکہ اپنا گھر بنانے کا خواب بھی ادھورا رہتا دکھائی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں