پنجاب فلور ملز نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا

حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے پنجاب فلور ملز نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا۔

لاہور(کامرس ڈیسک) فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، مذاکرات میں 7 میں سے 5 نکات پر اتفاق ہو گیا اور بقیہ نکات پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلور ملز پرائیویٹ گندم کا آٹا سفید تھیلے میں کے پی کے سمیت دیگر صوبوں کو ترسیل کر سکیں گی، فلور ملز کے لیے گندم کا کوٹا بڑھانے کابھی اصولی فیصلہ ہو گیا تاہم ملز مالکان اور محکمہ خوراک اس کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گی جس کی منظوری کابینہ سےلی جائے گی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت سے آٹے کی قلت اور قیمت کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں