بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کی دبئی میوزک فیسٹیول میں پہلی پر فارمنس

.خدیجہ نے حجاب میں نعتیہ کلام پیش کیا جسے حاطرین نے بے حد سراہا

دبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اورواحد آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان(اللہ رکھا) کی بڑی صاحب زادی خدیجہ نے دبئی ایکسپو2020 میں عوامی سطح پر براہ راست حجاب میں رہتے ہو ئے اپنی پہلی پرفارمنس میں نعتیہ کلام پیش کیا، جسے حاضرین کے ساتھ سو شل میڈیا پر دیکھنے والوں نے بھی خوب پسند کیا۔

اس پر فارمنس کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس میں تمام آرکسٹرا یعنی میوزک دینے والی بھی خواتین تھی۔خدیجہ گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کر چکی ہیں تاہم عوامی سطح پر پہلی بار جلوہ گر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ خدیجہ کو حجاب لینے پر بھارتی سو شل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ وہ اس تنقید کی جواب میں اپنی رائے سے بھی آگاہ کر چکی ہیں کہ وہ حجاب اپنی مرضی سے کرتی ہیں اور ان پرحجاب کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی دباہو نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں