جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک نہیں کیا، حریم شاہ

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے دفترمیں خود گئی تھی اور وہاں جانا میرے لیے بہت آسان تھا، میرا کوئی پیشہ نہیں ہے کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک نہیں کیا۔
میزبان تابش ہاشمی کے ویب شو ٹو بی آنیسٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ تابش ہاشمی کی مہمان کے طور پر پیش ہوئیں، پروگرام میں میزبان نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ آپ کے پیچھے کون ہے؟ جس پر حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے پیچھے ان کا اپنا سایہ ہے ۔

حریم شاہ کون ہے؟ اس سوال پر ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا حریم ایم فل کی طالبعم ہیں وہ ایک ایسی لڑکی ہے جو بے باک ہے نڈر ہے دوسروں کے حکم اپنے اوپر صادر ہونے نہیں دیتی وہ نہیں چاہتی اس پر کوئی اور مسلط ہو، لوگ جوبھی بولیں جیسا سوچیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
حریم شاہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنا نام کیوں تبدیل کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی مجھے تلاش نہ کرسکے اس لیے میں نے اپنا نام تبدیل کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک نہیں کیا، اس لیے ابھی تک میں کچھ نہیں ہوں ابھی بہت سے کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچانا ہے ۔
ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ہاسٹل میں تھی میرا تعلق بہت سادہ زندگی گزارنے والے گاوں سے ہے میں اپنے خاندان کی واحد لڑکی تھی جسے ہاسٹل تک جانے کی اجازت ملی۔ ہاسٹل میں ایک دن ایک دوست نے ایک ایپ کا بتایا جس پر ویڈیو بناتے ہیں اس وقت مجھے ویڈیو بنانی آتی بھی نہیں تھی، پھر ایسے ہی ویڈیوز بنانا شروع کی تو ویڈیوز پر محبت بھی ملی تنقید بھی ہوئی اسی تنقید سے شہرت بھی ملی ۔
ٹک ٹاک سے کیسے پیسے بنائے جاتے ہیں اس سوال پر حریم شاہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مجھے دبئی کی ایک کمپنی نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا اور وہاں میری پہلی تنخوا 6 لاکھ روپے تھی لیکن اب 6 لاکھ بہت کم ہیں۔
حریم شاہ نے اپنی دوست اور اکثر ان کے ساتھ ویڈیوز میں نظر میں آنے والی لڑکی صندل خٹک کے بارے میں بتایا کہ صندل ڈرنے والی لڑکی ہے فوراڈر جاتی ہے میری وجہ اسے پریشانی ہوجاتی ہے لیکن میرے بہت سے دوسرے دوست ہیں جو آستین کے سانپ ہیں ۔
پروگرام کے میزبان حریم شاہ سے پوچھتے ہیں کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گے؟ تابش ہاشمی کی اس بات پر حریم شاہ نے کہا کہ کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔
تاہم حریم شاہ، شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’شیخو‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔
مبینہ طور پر شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد فون کریں جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا۔ مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کہتے ہیں ’بکواس بند کریں‘۔
شیخ رشید کے جھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں۔
حریم شاہ نےمفتی قوی کو کال کی توانہوں نےکیا کہا؟انہوں نے بتایا کہ سب سے پسندیدہ سیلفی تصویر عمران خان کے ساتھ لی تھی میں نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنائی تھی۔
ٹک ٹاک اسٹار نے یہ بھی بتایا کہ وزارت خزانہ کے دفترمیں خود گئی تھی اور وہاں جانا ان کے لیے بہت آسان تھا ایسے میں میزبان نے پوچھا کہ کیا وہاں سابق وزیر اطلاعات بنجاب فیاض الحسن چوہان لے کر گئے تھے جس پر حریم نے جواب دیا فیاض الحسن چوہاں وہاں خود نہیں جاسکتے مجھے کیا لے کر جائیں گے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سارے سیاستدانوں میرے نمبر بلاک کئے ہوئے ہیں، مجھے بہت ساری ایسی چیزیں بھی پہ ہیں جو شاید آپ کو بھی نہ پتہ ہو۔
فاروق ستار سے ملاقات سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے میزبان کو بتایا کہ فاروق ستار سے ملنے حادثاتی نہیں تھی بلکہ وہ ان کے بلاوے پر ہی کراچی آئیں تھیں لیکن پتہ نہیں فاروق ستار کیوں اس بات کا انکار کررہے ہیں حالانکہ وہ میرے دوست ہیں اور میں جب کسی سے دوستی کرتی ہوں تو نبھاتی بھی ہوں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ اگر کبھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہوا تو میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کروں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں