گریمی ایوارڈ کیلئے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی نامزدگی پر فخر ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ گریمی ایوارڈ کیلئے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی نامزدگی پر فخر ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایوارڈ کیلئے عروج آفتاب کی نامزدگی بڑی کامیابی ہے، عروج آفتاب کی آواز لاکھوں لوگوں کے دلوں اور کانوں تک پہنچے، پاکستان کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں