سڑکیں کترینہ کے گالوں کی طرح بننی چاہئیں ، بھارتی وزیر

راجستھان (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر نے کہا کہ سڑکیں کترینہ کے گالوں کی طرح بننی چاہئیں۔ بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اچھی سڑکیں بنانے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف کے گالوں کی مثال دے ڈالی۔

یہ ویڈیو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں راجیندرا سنگھ عوام سے خطاب کررہے ہیں جس دوران لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک ہونی چاہئیں۔
#WATCH | “Roads should be made like Katrina Kaif’s cheeks”, said Rajasthan Minister Rajendra Singh Gudha while addressing a public gathering in Jhunjhunu district (23.11) pic.twitter.com/87JfD5cJxV
— ANI (@ANI) November 24, 2021

لوگوں کے اس مطالبے پر بھارتی وزیر نے وہاں موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں۔

بھارتی وزیر کے اس جملے نے وہاں موجود لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔بھارتی وزیر راجیندرا سنگھ کو اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اداکاراؤں کے گالوں کی مثال سڑکوں کیلئے دی گئی ہو، اس سے قبل 2005 میں سابق بھارتی وزیر لالو پرساد یادو نے کہا تھا کہ بہار کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے گالوں کی طرح بنائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں