پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ اورموسیقارہ عروج آفتاب کو 64 ویں گریمی ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔عروج آفتاب، جنہوں نے دنیا بھر میں لوگوں سے اپنی سحرانگیز موسیقی اور گانوں کے مختلف انداز کے لیے داد وصول کی، اب 2022 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً 12,000 موسیقاروں کی ووٹنگ ممبرشپ باڈی، جو تمام انواع اور تخلیقی مضامین کی نمائندگی کرتی ہے، بشمول ریکارڈنگ آرٹسٹ، موسیقار، پروڈیوسر، مکسرز، اور انجینئر، گریمی ایوارڈز کا فیصلہ کرتی ہے۔ریکارڈنگ اکیڈمی نے 86 کیٹیگریز کیلیے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں جون بٹیسٹ11 نامزدگیوں کے ساتھ تمام امیدواروں میں سب سے آگے ہیں۔ اس کے علاوہ جسٹن بیبر، دوجا کیٹ اورایچ ای آر نے 8 نامزدگیاں حاصل کی ہیں جبکہ بلی ایلش اور اولیویا روڈریگو کو7 نامزدگیاں ملی ہیں۔ واضع رہے کہ گریمی ایوارڈز کی تقریب اگلے سال 31 جنوری کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں