ہمارے پاس دھاندلی کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

جنگ نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دھاندلی کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں جو جلد پیش کیے جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار نے ڈسکہ میں دھاندلی کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار نے 20 پولنگ اسٹیشنز سے متعلق درخواست دی تھی۔

انھوں نے کہا کہ پورے حلقے میں لوگوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے سے روکا گیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ پولنگ سست روی کا شکار کی گئی، عملے کو اغوا کیا گیا۔

انھوں نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 میں اسی طرح کی صورتحال پیدا ہونے کا دعویٰ کیا۔

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس دھاندلی کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں جو جلد پیش کیے جائیں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ممبر الیکشن کمیشن اس معاملے کی انکوائری کریں۔

ساتھ میں انھوں نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں