سعودی عرب (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی سعودی عرب کے شہر قریات کے مشرق میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارشیں ہورہی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قریات کے مشرق میں ہونے والی بارش اور سردی کی لہروں کے بعد متعدد گاڑیاں ندی نالوں میں دھنس گئی ہیں جبکہ گاڑیاں وادیوں اور ندی نالوں میں بھی بہہ چکی ہیں۔
ڈوبنے والی گاڑیاں ڈرائیورز کی لاپرواہی کی وجہ سے نہیں بلکہ رات کو ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں ڈوبی ہیں۔
واضح رہے کہ گاڑیوں کے مالکان صحیح سلامت باہر نکل آنے میں کامیاب رہے۔