صوفیہ:(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک بلغاریہ کی تاریخ کے سب سے بڑے حادثے میں 45افراد ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق ترکی سے شمالی مقدونیہ جانے والی بس ہائی وے کے بیریئر سے ٹکرا گئی 45افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
بس پر 12 بچے بھی سوار تھے جبکہ 7 مسافروں کو بچا لیا گیا،حادثہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ سے 26میل دوری پر پیش آیا جبکہ حادثے کی شکار ہونے والی بس شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔