آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کوئی پولیس افسرا یا اہلکار منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث ہو تو اسکے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،راؤ سردار علی خان

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈآپریشنز میں تیزی لانے اور کریک ڈاؤن کا حکم جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی ہے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈآپریشنز میں تیزی لائی جائے اور اس دھندے میں ملوث بڑے گروہوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ڈیلرز کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
ا نہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیز اورہاسٹلز کے گردو نواح میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں، آئی جی راؤ سردار علی خان نے مزیدکہاکہ اگر کوئی پولیس افسرا یا اہلکار منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث ہو تو اسکے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کیخلاف جاری کاروائیوں کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس نے ر واں برس صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف 43151 مقدمات درج کیے اور 43945 منشیات فروشوں، سمگلرز اور مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال ملزمان کے قبضے سے 21343کلو گرام چرس، 627کلو گرام ہیروئن، 48403گرام آئس اور 722155لیٹر شراب برآمد کی گئی۔پنجاب کے تمام ریجن کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 8146 مقدمات درج کرتے ہوئے 8276افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے 3566کلو گرام چرس،84کلو ہیروئن، 25778گرام آئس اور 89691لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
شیخوپورہ ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف2869مقدمات درج کرتے ہوئے 2909افراد کو گرفتار کیا گیااور ملزمان کے قبضے سی2612کلو گرام چرس،50کلو ہیروئن،590گرام آئس اور 37730لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف6785مقدمات درج کرتے ہوئی6946افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سی3880کلو گرام چرس،138کلو ہیروئن،4933گرام آئس اور 44287لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
راولپنڈی ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف3714مقدمات درج کرتے ہوئی3663افراد کو گرفتار کیا گیااورگرفتار افراد کے قبضے سی1965کلو گرام چرس،92کلو ہیروئن،2608گرام آئس اور17201لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ سرگودھا ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 2316مقدمات درج کرتے ہوئی2366افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سی1042کلو گرام چرس،86کلو ہیروئن،1046گرام آئس اور146057 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف4364مقدمات درج کرتے ہوئی4391افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سی1621کلو گرام چرس،65کلو ہیروئن،5176گرام آئس اور 68111لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف4898مقدمات درج کرتے ہوئی4939افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ مجرمان کے قبضے سی2207کلو گرام چرس،35کلو ہیروئن،2632گرام آئس اور 97917لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
ساہیوال ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف3387مقدمات درج کرتے ہوئے 3497افراد کو گرفتار کیا گیا اورملزمان کے قبضے سی1939کلو گرام چرس،42کلو ہیروئن اور55584لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈی جی خان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف3047مقدمات درج کرتے ہوئی3117 افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ مجرمان کے قبضے سی1370کلو گرام چرس،23کلو ہیروئن،3426گرام آئس اور 60581لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ بہاولپور ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف3625مقدمات درج کرتے ہوئی3847افراد کو گرفتار کیا گیاا ور گرفتار افراد کے قبضے سی1141کلو گرام چرس،12کلو ہیروئن،2241گرام آئس اور104996لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں