ْصدربیرونی پولیس نے چوکی محرر اڈیالہ اور پولیس اہلکار سمیت 18ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) صدربیرونی پولیس نے چوکی محرر اڈیالہ اور پولیس اہلکار سمیت 18ملزمان کیخلاف شہری کی زمین پر قبضہ کے لیے تعمیرات گرانے، حبس بے جامیں رکھنے اور 2لاکھ روپے چھین کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا۔

ذکریانے پولیس کوبتایاکہ میری ملکیتی زمین گورکھپور تعدادی 2 کنال 9 مرلے میرے قبضے اور تصرف میں ہے مورخہ 18.11.21 کو بوقت ً 10 بجے صبح تہذیب شاہ ملازم پولیس، عبدالواحد دیگر 15 افراد کے آتشیں اسلحہ سے لیس میری زمین پرآئے اور مجھے اور میرے چوکیدار ساجد کوذدوکوب کیا ا ور اپنی گاڑی ہنڈا سٹی نمبری 302 اور کالے رنگ کی کرولا اپلائیڈ فارمیں زبردستی بیٹھا کر حسبِ بجا میں رکھا اور چار دیواری اور کمرہ مسمار کر دیا اور میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور میری جیب سے نقدی رقم تقریباً2 لاکھ روپے اور میری کلائی گھڑی راڈو بھی اسلحہ کے زور پر چھین لی اس امر کی اطلاع میرے دوست نے 15 پر دی جس پر ثاقب شہزاہ محرر چوکی اڈیالہ موقع پر پہنچے اور تہذیب شاہ کے پولیس ملازم ہونے کی وجہ سے ساز باز کرکے مسلسل قبضہ میں توڑ پھوڑ کرتے رہے تہذیب شاہ نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اورکہا کہ میں نے پولیس میں ملازمت کی ہے میرا کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں