قصور: ڈکیتی میں ملوث خاتون پر بہیمانہ تشدد، 2 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

قصور: (کرائم ڈیسک) قصور کے تھانہ صدر میں ڈکیتی واردات میں ملوث خاتون پر بہیمانہ تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر آئی جی پنجاب نے دو پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔

قصورمیں بااثرخاتون کی جانب سے زیرحراست خاتون پر تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساجدہ نامی خاتون عورت پرجوتوں سے تشدد کر رہی ہے جبکہ عائشہ نامی کانسٹیبل ویڈیو بنا رہی ہے۔

واقعہ کامقدمہ درج کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےلیڈی کانسٹیبل اور پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں