علیم ڈار کے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ریویو مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے کے اسٹائل کے خوب چرچے

کراچی (این این آئی) دنیائے کرکٹ پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے کے دوران اپنا فیصلہ درست ہونے پر مکّا لہرا کر جشن منایا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر علیم ڈار کے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ریویو مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے کے اسٹائل کے خوب چرچے ہونے لگے۔ علیم ڈار کے اس اسٹائل سے سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنانے کا نیا موقع مل گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر پْرمزاح چٹکلے شیئر کیے جانے لگے۔ایک صارف
نے علیم ڈار کی مذکورہ تصویر پر کیپشن

لکھا کہ میرے والدین جب مجھے دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجازت دیں تو میری خوشی کچھ ایسی ہی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ علیم ڈار کے فیصلوں کی پوری دنیا معترف ہے جنہوں نے ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے، تاہم حال ہی میں ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کا فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔پاکستان کے عظیم امپائر علیم ڈار کا پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پہلی مرتبہ فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں