محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور شکیب الحسن کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور:(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور شکیب الحسن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

محمد رضوان ٹی 20 کلینڈر ایئر میں تیسری سیریز میں بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ قومی کرکٹر نے 2،2 ایوارڈ ہولڈرسابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم بھی رواں سال 2 بار مین آف دی سیریز ایوارڈ لے چکے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر جنوبی افریقہ، زمبابوے اور اب بنگلادیش کے خلاف مین آف دی سیریز قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں