بنگلا دیش کرکٹ کو اپنے سسٹم میں تبدیلی کی ضرورت ہے، شعیب اختر

بابراعظم اپنے آپ کو بڑے پریشر کے سامنے لائے، اچھی کپتانی کر رہے ہیں، سابق فاسٹ بائولر

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بنگلا دیش اگر کرکٹ میں آگے بڑھناچاہتا ہے تو اپنے سسٹم میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کو سیریز میں بنگلا دیش کا وائٹ واش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی ٹی 20سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اپنے آپ کو بڑے پریشر کے سامنے لائے، اچھی کپتانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے بابر اعظم کو آسٹریلین کی طرح تگڑا ہونے کا مشورہ دیا۔شعیب اختر نے بنگلا دیش کے بارے میں کہا کہ وہ ایک اچھی قوم ہیں اور اچھے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بنگلا دیش کے لوگوں سے بڑی محبت کرتے ہیں اور ان کا خیال بھی رکھتے ہیں اور جب بھی ان سے ملتے ہیں انہیں وقت دیتے ہیں۔

شعیب اختر نے بنگلا دیش کی سیریز میں شکست پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ’ نگلا دیش کو بہت بڑی شکست ہوئی اور وہ بھی ان کے ہوم گرائونڈ پر پاکستان کے ہاتھوں، اگر بنگلا دیش کو آگے جانا ہے تو انہیں اپنی پجز اور اپنے کرکٹ کے اسٹرکچر کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کو بنگلا دیش کی سخت ضرورت ہے انہیں ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہونا چاہیے تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ انہیں بنگلا دیش کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے اور پاکستان سے 0-3 سے ہارنے پر افسوس ہوا۔آخر میں شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت بہترین ٹیم ہے، پاکستان کو ہرانا آسان کام نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں