آئی پی ایل 2022 کا شیڈول سامنے آگیا

نئی دہلی:(سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ 2022 کا شیڈول سامنے آگیا ہے جس کے مطابق لیگ کا آغاز اپریل کے پہلے ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔

اسپورٹس کی ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2022 کا آغاز 2 اپریل سے ہورہا ہے جس کا پہلا میچ چنئی میں کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق لیگ میں میچز بڑھ جانے کی وجہ سے 60 دن سے زیادہ تک چل سکتی ہے اور لیگ کا فائنل میچ 4 یا 5 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ بھی لیگ میں شامل تمام ٹیموں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 14،14 میچز ہی کھیلنے ہوں گے جس میں 7 مقابلے اپنے گھر میں اور 7 مقابلے گھر کے باہر کھیلنے ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق افتتاحی مقابلے میں چنئی سپر کنگز کا مقابلہ ان کے سخت حریف ممبئی انڈٰین سے ہونے کی امید ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ سیزن کے لیے بی سی سی آئی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ موجودہ سیزن میں 8 کی بجائے 10 ٹیمیں اتریں گی۔
یاد رہے کہ چنئی کنگز لیگ کی دفاعی چیمپئن ہے اور 4 مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جبکہ ممبئی انڈین نے سب سے زیادہ 5 مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں