6 ماہ کے دوران حکومت نے کتنے ارب ڈالر کا قرض لیا، حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے رواں مالی سال جولائی تا جنوری عرصہ میں 6.7 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق غیر ملکی قرضے گزشتہ مالی سال سے 6 فیصد زائد ہیں، ماہ جنوری میں حکومت نے 96 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے، مجموعی قرضوں کا 13 فیصد پروجیکٹ فنانسنگ کیلئے استعمال ہوگا، حکومت نے رواں مالی سال کل 12 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لینا ہے، اب تک لئےگئے غیر ملکی قرضے میں سے 1.6 ارب ڈالر سے زائد بجٹ سپورٹ کیلئے ہے، حکومت نے جنوری میں 67.5 کروڑ

ڈالر کے مہنگے قرضے تجارتی بینکوں سے حاصل کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1ارب 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا، عالمی بینک سے 83 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا، فرانس نے پاکستان کو 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اور چین نے 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالر دیئے، امریکہ نے پاکستان کو 7 کروڑ 44 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں