اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ملک میں ٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 1,956یونٹس ٹرکوں کی پیداوار اور2,011 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 85.93 فیصد اور82.15 فیصدزیادہ ہے۔
اکتوبر2021 میں ملک میں 484 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور484 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 1,052یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور1104 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ ان میں ہینو، ماسٹر، ایسوزواورجے اے سی کی ٹرک شامل ہیں۔جاری مالی سال میں ملک میں ہینو کے 312 ٹرکوں کی پیداواراور305 کی فروخت، ماسٹر کے 654 ٹرکوں کی پیداوار اور691 یونٹس کی فروخت، ایسوزوکے 954 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور940 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔ اسی طرح مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جے اے سی کے 36 یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور75 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔