وحید مراد:لالی ووڈ کا چاکلیٹی ہیرواورکامیاب پروڈیوسر

کراچی(شوبز ڈیسک) رومانوی ہیرو وحید مراد نےاپنی فنی صلاحیتوں سے ایسے انمٹ نقوش چھوڑے کہ فلمی دنیا میں آج بھی انہیں رول ماڈل کی حیثیت حاصل ہے ۔ اداکار اور کامیاب پروڈیوسر کی 38ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کایوم پیدائش 2 اکتوبر 1938 ہے، بچپن سے اداکاری کے شوقین وحید مراد نے بےشمار فلموں میں فن کے جوہر دکھائے، خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد نہ صرف ایک با صلاحیت اداکاربلکہ پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ دلکش، نرم آواز اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک وحید مراد نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔
“چاکلیٹ ہیرو” اور “لیڈی کلر” کے نام سے مشہور وحید نے بطور پروڈیوسر فلموں کی دنیا میں قدم رکھا تو ان کی پہلی پروڈکشن فلم ‘ انسان بدلتا ہے’ تھی جس میں شمیم ​​آرا نے مرکزی کردار اداکیا۔ انسان بدلتا ہے کے بعد فلم ‘ جب سے دیکھا ہے تمہیں ‘ کی کاسٹ میں زیبا بیگم اور درپن شامل تھے۔
وحید مراد نے سال 1959 میں بننے والی فلم ساتھی میں مختصر کردار ادا کیا۔ اس کے بعد 1962 میں اولاد نامی فلم میں معاون اداکار کے طور پر کام کیا۔چاکلیٹ ہیرو اورلیڈی کلر کے نام سے مشہوراداکار نے بطور پروڈیوسر فلموں کی دنیا میں قدم رکھا تو ان کی پہلی پروڈکشن فلم ‘ انسان بدلتا ہے’ تھی جس میں شمیم ​​آرا نے مرکزی کردار اداکیا۔ انسان بدلتا ہے کے بعد فلم ‘ جب سے دیکھا ہے تمہیں ‘ کی کاسٹ میں زیبا بیگم اور درپن شامل تھے۔
سال 1964 میں وحید مراد نے فلم ہیرا اورپتھر خود پروڈیوس کی جس میں ان کے مقابل زیبا بیگم تھیں۔ یہ فلم مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتے گولڈن جوبلی فلم بنی جس کی نمائش تھیٹرز میں 50 ہفتوں تک کامیابی سے جاری رہی۔
سال 1966 میں وحید اور زیبا کی مقبول جوڑی فلم ‘ ارمان’ کے ساتھ واپس آئی اور باکس آفس پر ریکارڈ قائم کیا۔ ارمان پہلی فلم تھی جو 100 ہفتوں تک سینما گھروں میں کامیابی سے چلی، اس نے پلاٹینم (75 ہفتے) اور ڈائمنڈ جوبلی (100 ہفتے) کا پہلا ٹائٹل حاصل کیا۔ ارمان کے ساؤنڈ ٹریک سے گانا ‘ کوکوکورینا ‘ بے حد مقبول ہوا۔
وحيد مراد کراچی کے معروف صنعت کارکی بيٹی سلمیٰ کی محبت ميں گرفتارہوئے اور 17 ستمبر 1946 کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
زندگی کی شام ڈھلنے سے قبل اداکارنے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ 6 فلموں میں بطور مہمان اداکار بھی جلوہ گر ہوئے۔ چاکلیٹی ہیرو پر 278سے زائد گانے فلمائے گئے جن کے لیے شہنشاہ غزل مہدی حسن، احمد رشدی، مسعود رانا ، مجیب عالم سمیت 17نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ وحید مراد نے ایک گانا خود بھی گایا۔
وحيد مراد 23 نومبر 1983 کو ابدی نيند سو گئے ليکن فلموں ميں ان کے دلکش اندازآج بھی چاہنے والوں کے ذہنوں پر نقش ہيں۔
انتقال کے 27 سال بعد 2010 میں وحید مراد کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں