42

2 نشستوں پر 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس

اسلام آباد: 2 نشستوں پر 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی بخاری اور فرید الرحمان نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی منیرہ جاوید جبکہ ن لیگ کی فرح ناز اکبر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

ای سی پی کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پرحفیظ شیخ اور یوسف گیلانی مدِمقابل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں