ممبئی:(شوبز ڈیسک) ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پر شرمناک الزامات لگانے والی بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت کرنے والی ماڈل گرل عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ حادثے کے وقت عرشی خان گاڑی میں موجود تھیں اور انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منقتل کردیا گیا جہاں پر عرشی خان نے سینے میں درد کی شکایت ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے ائیربیگ کھلنے کے باعث اداکارہ محفوظ رہیں اور زیادہ چوٹیں لگنے سے بال بال بچ گئیں۔
یاد رہے کہ 2015 میں عرشی خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلےباز شاہد خان آفریدی پر شرمناک اور بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔