والدہ کے ڈیٹا پر بچوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے عدالتی فیصلے پر حدیقہ کیانی خوش

کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے والد کی معلومات کے بغیر تنہاء والدہ کی معلومات پر بچوں کو شناخت کارڈ جاری کرنے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ عدالتی فیصلے کی اہمیت کو صرف تنہا مائیں اور والد ہی سمجھ سکتے ہیں۔انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آج پاکستان ایک قدم آگے بڑھ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں