کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 17 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور رواں سال ہی لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 17 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 17 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔،وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر 14 اعشاریہ 8 ملین فالوورز ہیں لیکن جنت مرزا فالوورز کی دوڑ میں عمران خان سے بھی آگے ہیں۔