راولپنڈی ، گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات

سینئر پولیس افسران نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کوبریف کیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات،سینئر پولیس افسران نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو بریف کیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں آنے والے مسیحی برادری کے افراد کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،سینئرپولیس افسران اور ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک کیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں کوہدایات دیں،سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تھانوں کی موبائلز اور مخافظ سکواڈ بھی اپنے اپنے علاقے میں گشت پر مامور رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں