گھنٹے کے اندر فالو اپ کو یقینی بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کیے جائیں گے،ایس ایس پی آپریشنز
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،انہوں نے کہاکہ24گھنٹے کے اندر فالو اپ کو یقینی بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کیے جائیں گے،ایس ایس پی آپریشنز،مقدمات کا دیئے گئے ٹائم لائن کے اندر اندراج کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز نے ہر شہری سے فرداًفرداًمسائل سنے،ایس ایس پی آپریشنز نے تمام شہریوں کے موبائل نمبرز خود نوٹ کیے تاکہ فالو اپ کو یقینی بنایا جاسکے ،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنزکا کہنا تھا کہ 24گھنٹے کے اندر فالو اپ کو یقینی بنایا جائے گا، آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کیے جائیں گے،کھلی کچہری کے بعد ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ سٹی کے فرنٹ ڈیسک کا بھی دورہ،فرنٹ ڈیسک پر زیر التواء درخواستوں پر فوری کاروائی کا حکم دیا،ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ اوکو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کا دیئے گئے ٹائم لائن کے اندر اندراج کو یقینی بنایا جائے۔